Add Poetry

یا رب

Poet: Khalid Roomi By: KHALID ROOMI, Rawalpindi

 چھائی ہے دھوپ کیسی یارب ! مرے چمن پر
جیسے ہو بے کسی کی پرچھائیں بے وطن پر

آرام کی طلب تھی، تسکین کی تھی خواہش
نکلے ہیں جا بجا کیوں چھالے شکستہ تن پر ؟

بھولے ہیں یوں مسلماں آداب زندگی کے
اغیار تف کریں ہیں اب اپنی انجمن پر

کرتے ہیں قتل و غارت مسجد میں ، مدرسوں میں
ہنستے ہیں آجکل سب بوئے مئے کہن پر

ہر کوئی پھر رہا ہے حرص و ہوس میں ڈوبا
تہذیب نو کا جادو ایسا چلا وطن پر

سوچوں کے بانکپن پر پہرا ہے وحشتوں کا
پہرا ہئ وحشتوں کا سوچوں کے بانکپن پر

الفت کے پھول سارے کملا گئے ہیں کیوں کر ؟
نظریں لگی ہوئی ہیں اغیار کے چلن پر

مکر و فریب ہر جا ، ہر جا ہے چالبازی
شمشیر چل رہی ہے حلقوم سیمتن پر

آپس میں لڑ رہے ہیں ، باہم ہیں ست و پا ہم
دھبے لگا رہے ہیں اپنے ہی پیرہن پر

کس سے کہوں یہ باتیں ، سنتا ہے کون رومی !
بیٹھے ہیں لوگ سہمے انگلی رکھے دہن پر

Rate it:
Views: 327
09 Jun, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets