Add Poetry

یہ اپنا پاکستان ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

بحران ہی بحران ہے یہ اپنا پاکستان ہے
سندھ سرحد پنجاب ہے یا کہ بلوچستان ہے
بحران ہی بحران ہے یہ اپنا پاکستان ہے

اشیائے خوردو نوش ہے یا کوئی سامان ہے
تیل ہوا پٹرول ہوا گیس کہ روٹی نان ہے
قیمتوں کا مسکن انتہائے آسمان ہے
مہنگائی نے لے رکھا عرش پہ مکان ہے
کوئی اہل علم و فن ہے یا اہل قلم دان ہے
بحرانوں کی زد سے ہر کوئی پریشان ہے
بحران ہی بحران ہے یہ اپنا پاکستان ہے

اے خالق اے پروردگار میرے وطن کو قائم رکھنا
جب تک دنیا قائم ہے اسکو قائم دائم رکھنا
علم ہنر تدبیر عطا کر اس کو جو نادان ہے
بحران ہی بحران ہے یہ اپنا پاکستان ہے

اے دل غم نہ کر اک دن حالات سدھرتے جائیں گے
عزم جواں ہو تو اک دن حالات بدلتے جائیں گے
ہم نے اس دھرتی کو بحرانوں سے خالی کرنا ہے
اپنے دیس کی خاطر جینا اس کی خاطر مرنا ہے
جب تک ہم زندہ ہیں اپنے دل میں قائم ایمان ہے
یہ اپنا پاکستان ہے یہ اپنا پاکستان ہے

Rate it:
Views: 482
03 Jan, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets