Add Poetry

یہ جو آنکھ میں نمی سی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ جو آنکھ میں نمی سی ہے
یہ جو زندگی مین کمی سی ہے

یہ جو چشم تر میں چمکتی ہے
یہ جو موتیوں کی لڑی سی ہے

جو سماعتوں میں سنائی دے
اک ان کہی جو کہی سی ہے

کوئی جستجو، کوئی آرزو
میرے دل میں دبی سی ہے

شب ہجر کے سناٹے میں
شمع کوئی جلی سی ہے

کوئی آس ہے کہ امید ہے
ٹوٹ کہ بھی جڑی سی ہے

یہ جو مختصر سی حیات ہے
کیوں مجھ کو لگتی بڑی سی ہے

مجھے کیا خبر کہ یہ کیفیت
بھلی سی ہے کہ بری سی ہے

یہ جو آنکھ میں نمی سی ہے
یہ جو زندگی میں کمی سی ہے

Rate it:
Views: 813
10 Jan, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets