یہ دنیا بے وفا ہے
Poet: NS By: NS, Lahoreیہ دنیا بے وفا ہے
اس دنیا سے کچھ نہیں ملتا
یہاں تو موسم بھی ہمیشہ
اک سا نہیں رہتا
موسم کی بات کیا کریں
وہ تو پھر لوٹ آتا
یہاں چھوڑ کر جانے والا
پرندہ بھی لوٹ کر نہیں آتا
یہاں پر میں نے
اس کو بدلتے دیکھا ہے
جسے میں کہتی تھی
تم بدل گئے ہو
اس بات پر وہ مجھ سے
روٹھ جاتا تھا
وہ جو بات کرنے کے
بہانے ڈھونڈا کرتا تھا
آج وہی مجھ کو نظرانداز کرتا ہے
لوگوں سے سنا تھا
آج یقین بھی ہوگیا ہے
یہ دنیا بے وفا ہے
More Sad Poetry






