یہ راتیں کُہرے کی راتیں
Poet: Rukhsana Kausar By: Rukhsana Kausar , Jalal Pur Jattan, Gujratیہ راتیں سرد راتیں
یہ راتیں کُہرے کی راتیں
جلاتی ہیں من کو
تن بدن کو
یہ راتوں کا گہرا اندھیرہ
اِن راتو ں کے جگ رُتوں میں ہے بس تیرا بسیرا
یہ را توں میں مہکتی تیرے جسم کی خوشبو
تیرے جسم کی خو شبو سے جو بھیگتا جائے میرا وجود
کہ جیسے تو ابھی تھا روبرو
سرد راتو ں کا دھند میں لپٹا خوبصورت چاند
جیسے میری چاہت میں سمٹا ہوا ہے تو
ہے تجھ سا ہی ہوبہ ہو
یہ سرد راتوں میں سرد ہوائیں
تجھ کو ہی بس بلائیں
سُن میرے ساجن پیارے
اِ ن میں جو ہم مل پائیں
بس اک دوجے میں کھو جائیں
کہ پھر کبھی جدا نہ ہو پائیں
یہ راتیں سرد راتیں
یہ راتیں کہرے کی راتیں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad