Add Poetry

یہ سر زمیں میرے خوابوں کی سر زمیں تو نہیں ؟

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

یہ سر زمیں میرے خوابوں کی سر زمیں تو نہیں ؟
میں ڈھونڈتی ہوں جسے وہ یہیں کہیں تو نہیں ؟

پلٹ پلٹ کے جو دیوار و در کو تکتا ہے
وہ اِس مکاں کا پرانا کویٔ مکیں تو نہیں ؟

وہ میرے ساتھ کہیں کِس طرح ٹھہر جاتا
وہ ہمقدم تھا مرِا ، میرا ہمنشیں تو نہیں

ہے اُس کو ناز بہت اپنے حسنُ پر ، ما نا
حسیں سہی مگر اتنا بھی وہ حسیں تو نہیں

تمہارے دِل میں بھی میرے لیۓ محبت ہے
گماں سہی مجھے اس کا ، مگر یقیں تو نہیں

ہے تیرا پیار بہت کچھ مرِے لیۓ ، لیکن
غمِ حیات سے ذیادہ یہ دِلنشیں تو نہیں

ہے حوصلہ ابھی عذراؔ ستم اُٹھانے کا
کہ اس قدر بھی شکستہ دِلِ حزیں تو نہیں

Rate it:
Views: 573
03 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets