Add Poetry

یہ سوکھے پیلے پتے

Poet: NS By: NS, Lahore

یہ سوکھے پیلے پتے
کتنے پراسرار ہیں ہوتے
گر جو انہیں دیکھو تم زرہ غور سے
تو اک عجب کہانی کہتے ہوئے ہیں یہ محسوس ہوتے
یہ سوکھے پیلے پتے
جنہیں ہیں لوگ بےوفا کہتے
کیوں کہ اپنے شجر کو یہ
اکیلے تنہا ہیں چھوڑ آتے
پر یہ تو سمجھو لوگوں
کہ ان کے شجر ہی تو ان کو
پہلے سوکھنے اور پھر
ٹوٹ گرنے پر ہیں مجبور کرتے
یہ سوکھے پیلے پتے
ان کے روپ بھی ہیں کتنے
کبھی تو ہوا کے دوش پر
اونچی اڑان ہیں بھرتے
تو کبھی کسی کے قدموں میں
اپنا دم ہیں توڑ دیتے
یہ سوکھے پیلے پتے
کبھی تو کسی کی یاد بن کر
دلوں کو ہیں بہلاتے
تو کبھی اپنی چرچڑاہٹ سے
دلوں کو ہیں چیر جاتے
یہ سوکھے پیلے پتے

Rate it:
Views: 360
22 Sep, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets