اے روزے داروں تمہیں یہ عید کا تہوار مبارک ہو
اے نیک و کاروں تمہیں یہ عید کا تہوار مبارک ہو
اپنی خوشیوں میں یاد رکھتے ہیں جو غریبوں کو
اے محبوب بندوں تمہیں یہ عید کا تہوار مبارک ہو
جو کرگئے راضی اس رب کو اس مہ مبارک میں
خوش نصیب لوگوں تمہیں یہ عید کا تہوار مبارک ہو
عید تو دن ہے رب سے مزدوری مانگنے کا میرے یاروں
رب کاانعام پانے والوں تمہیں یہ عید کا تہوار مبارک ہو
شکوے شکایت دور کرکے ایک ہوجاؤ آج کے دن رہی
گلے لگ کر ملنے والوں تمہیں یہ عید کا تہوار مبارک ہو