یہ میری آخری التجاء ہےآپ سے
اِس کے بعد الودٰع ہے آپ سے
جو کہنا تھا سب کہہ چکے ہیں
جو تم نے کہا وہ سن چکے ہیں
ناممکن تو کچھ بھی نہ تھا
ممکن سب کچھ ہو سکتا تھا
جو چاہیں تو سب ممکن ہو
جو نا چاہیں تو ناممکن ہو
ہم آپ کے دِل کی جان گئے
یوں آپ کی باتیں مان گئے
بھولیں سے کبھی یاد آئیں تو
یادیں مجھے دہرائیں تو
اپنی یادوں میں آپ ہمیں یاد ذرا سا کر لینا
میرے ویرانے نے دِل آباد ذرا سا کر لینا
اور کچھ نہیں چاہنا ہے آپ سے
اور کچھ نہیں کہنا ہے آپ سے
یہ میری آخری التجاء ہےآپ سے
اِس کے بعد الودٰع ہے آپ سے