یہ پیار بھرے رستے ہموار نہ تھے اتنے
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadیہ پیار بھرے رستے ہموار نہ تھے اتنے
ملنے کے ترےہم کو آثار نہ تھے اتنے
احساس تجھے ہوتا تو پاس مرے ہوتا
ہم تیری محبت سے سرشار نہ تھے اتنے
منزل کوئی مل ہی جاتی ساتھ ترا ہوتا
جو لوگ ملے ہم کو درکار نہ تھے اتنے
اک میری تمناتھی اک تیری انا تھی بس
منظور ہمیں سب تھا انکار نہ تھے اتنے
اس پیار میں ہم جو قائل جھوٹ کے ہوتے تو
ہم جیت ہی لیتے پر فنکار نہ تھے اتنے
اب بس ہو گئی شاکر میری غموں سے لڑتے
بیزار ہیں جتنے اب بیزار نہ تھے اتنے
More Sad Poetry






