یہ کیا سے کیا ہوا وشمہ۔۔۔
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAیہ کیا سے کیا ہوا وشمہ
سبب ڈھونڈو ذرا وشمہ
ہوئے مسمار بام ودر
نشیمن جل گیا وشمہ
ارادہ ترک الفت کا
چلی کیسی ہوا وشمہ
قیامت کانپتی دیکھی
ہوا وہ سانحہ وشمہ
ہمیں تو ضرب دینی تھی
نفی کا در کھلا وشمہ
جو روشن تھا مرے اندر
وہ دیپک جل بجھا وشمہ
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad