یہ کیسا عشق ہوا
Poet: اسماء طارق By: Asma Tariq, Gujrat دیکھ ذرا تیرے عشق کی انتہا یہ کیسے چاہتے ہیں
سڑکوں پر ٹائر جلاتے ہیں اور اذیت دیتے ہیں
زبان سے تیرے نام کے نعرے لگاتے ہیں
اور ہاتھ سے تیرے ہی لوگوں پر ڈنڈے اٹھاتےہیں
خود کو تیرے پیغمبر کا عاشق کہتے ہیں
مگر مانتے انکی ایک نہیں ہیں،یہ کیسا عشق ہوا
جو لڑتے رہے ساری عمر انسانیت کےلیے
آج انہی کے نام کے سہارے روندا جارہا انسانیت کو
جن کا دین ایمان تھا صرف اور صرف انسانیت
انہی کے ماننے والے مانتے نہیں بات ان کی
More General Poetry






