آئینہ تعریف نہیں کرتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreحسن کی تصدیق نہیں کرتا ہے
آئینہ تعریف نہیں کرتا ہے
دلکشی رہی نہ رعنائی رہی
حسن رہا نہ دِلربائی رہی
کتنا ہی سج سنور لیں
کیسا ہی سنگھار کر لیں
حسن کی تصدیق نہیں کرتا ہے
اب آئینہ تعریف نہیں کرتا ہے
عام سے انسان تھے
حسین تھے نہ خوش گمان تھے
ہاں مگر انداز تھے
اور کچھ ادائیں تھی
عہدِ شباب کی کشش تھی
جو کسی نظر کو بھا گئی
جو کِسی کا دِل لبھا گئی تھی
اسی کشش کو آئینے میں دیکھ کر
اپنی نظر شرما گئی تھی
اور کچھ اترا گئی تھی
لیکن وہ لمحے ٹل گئے
سارے انداز بدل گئے
وقت بدل گیا
شباب ڈھل گیا
وقت بدلنے سے
شباب کے ڈھلنے سے
نظر کا معیار بدل گیا
نظر کا معیار بدللے سے
سارا نشہ اترگیا
آئیلے کا نظریہ بدل گیا
کتنا ہی سج سنور لیں
کیسا ہی سنگھار کر لیں
حسن کی تصدیق نہیں کرتا ہے
آئینہ تعریف نہیں کرتا ہے
More General Poetry






