Add Poetry

آسماں کی وادیوں سے اک ستارہ گر گیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

آسماں کی وادیوں سے اک ستارہ گر گیا
میری نظروں میں وہ آ کر پھر دوبارہ گر گیا

چلتے چلتے آ گیا تھا سوچ کے پندار میں
سوچتی ہوں پھر اچانک کیوں سہارا گر گیا

زندگی جب پیار کی تعمیر میں ہی کٹ گئی
کس قدر خوش ہے عدو جب گھر ہمارا گر گیا

پیار کی ان بارشوں میں سب نہائے تھے مگر
وقت مشکل آ پڑا تو ہر نظارہ گر گیا

کون ہے جس سے شکایت کر سکوں اے زندگی
عکس وشمہ تھا کبھی جب وہ ستارہ گر گیا

Rate it:
Views: 312
10 Nov, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets