Add Poetry

بچہ کی دعاء

Poet: ناصر دھامسکر By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

طفل مکتب ہوں دعا سن لے تو میری
اک معصوم سی صدا سن لے تو میری

اے ضعفاء کے رب کر لے کرم مجھ پر
خدمت خلق کی تمنا سن لے تو میری

ہو موجزن جزبہ ملت کی خیرخواہی کا
بر آئیں مراد ساری، ندا سن لے تو میری

بھر دے قوت حد درجہ بال و پر میں
درد سے بھری عطاء سن لے تو میری

ہے تو ہی حامی و ناصر مرے مولا
قابل تحسین بنوں التجا سن لے تو میری
 

Rate it:
Views: 261
27 Oct, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets