Add Poetry

تُم نے

Poet: Hafeez ur rehman By: hafeez ur rehman, Peshawar

 اپنے ہاتھوں سے اک دیا جلایا تم نے
کیا ہوئی بات خود ہی بجھایا تم نے

آئے تھے زیست کو تم مری روشن کرنے
اپنی بخشی ہوئی ظلمت کو بڑھایا تم نے

جو بھی کہنی ہے کہو بات لبوں سے اپنے
رقیبوں کی کہی بات کو بڑھایا تم نے

کیوں نہی ہوتے اب سیر مجھے رُسوا کر کے
وحشتوں کو مِری کِس قدر بڑھایا تم نے

غلطیاں اپنی وہ ساری دھر کے مجھ پہ
اور پھر اک حشر اُٹھایا تم نے

ک۔س سے لڑتے کِس کِس کو دیتے جواب
مقابِل سارے زمانے کو لا بٹھایا تم نے

میں سچ بھی کہتا کیا کہتا کِس سے
سبھی کہتے تھے وہی بات جو کہلوایا تم نے

Rate it:
Views: 702
31 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets