پچھلا تو آپ کی یادوں میں بہہ گیا
تھوڑا سا وقت اور گزاریں جو رہ گیا
آپ سے ہی ہارے ہیں آپ ہی کو جیت کر
لمحے یہ قیمتی ہوۓ یہ گھڑیاں بیت کر
دیکھا جب تمہیں دیکھتا ہی رہ گیا
تھوڑا سا وقت اور گزاریں جو رہ گیا
پھر سے وہ کریں جو کرتے تھے ہم کبھی
ہنستی بھی آنکھ تھی اور ہوتی تھی نم کبھی
باتوں ہی باتوں میں وہ آنکھوں سے کہہ گیا
تھوڑا سا وقت اور گزاریں جو رہ گیا
راضی بھی ہم رہیں گے رُوٹھیں گے بار بار
لگائیں چاند اپنی محبت کو چار چار
بہت کچھ نعمان آپ کی اُلفت میں سہہ گیا
تھوڑا سا وقت اور گُزاریں جو رہ گیا