رات میں بھی اگر سورج چمکنے لگے
چاندنی رات کا نظارا پھر کوئ کیسے کرے
جسے اپنی حفاظت کی نہیں کوئی پرواہ
اللہ پھر کیوں اسکی حفاظت کرے
جس نے شیطان کو سمجھا اپنا خیرخواہ
برے کام کرتے ہوئے پھر وہ شرم کیوں کرے
جب عدالتوں میں بھی انصاف بکنے لگے
کوئی بے گناہ پھر کیوں نہ پھانسی چڑھے
اپنی ذات کو جس نے رب کے حوالے کیا
رب کی پناہ میں آگیا وہ جہاں بھی رہے
مسلمان ہو کر جو کام کرے کافروں سے
رب کو پرواہ نہیں کے وہ کیوں کافر مرے