Add Poetry

سچے کی

Poet: گل زیب انجم By: گل زیب انجم, Dubai

دنیا کب بات پسند کرتی ہے سچے کی
ناپائیداری مقدر بنتی ہے سچے کی

نرالی ہیں عدالتیں یہاں نرالے ہیں کام ان کے
شنوائی کب ہوتی ہے سچے کی

ملاں قاضی حاجی نمازی چپ رہ جاتے ہیں
بات جب بھی ہوتی ہے سچے کی

چور اچکے ٹھگ بدمعاش متعبر ہوئے
چمڑی اترتی دیکھی ہے سچے کی

عجب سی ہے ریت تیری اے دنیا
سب کی مانی مگر ایک نہ مانی سچے کی

Rate it:
Views: 330
04 Jul, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets