عید کا دن ہے
Poet: ارشد ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiمومن کو عبادت کی جزا عید کا دن ہے
دے گا خدا تو مانگ دعا عید کا دن ہے
سب ملنے کو آئے مگر اک وہ نہیں آئی
ممتا کو مری ڈھونڈ کے لا عید کا دن ہے
کچھ صبر مرے مولا مجھے اور عطا کر
بابا کے بغیر اب تو سزا عید کا دن ہے
مایوس نہ ہونا کبھی تو رب کی عطا سے
رب دے گا تجھے خوب صلہ عید کا دن ہے
ہر وقت کا رونا بھی تو اچھا نہیں ارشیؔ
خوشیوں کو نہ رونے میں بتا عید کا دن ہے
More General Poetry






