Add Poetry

لہُو ٹپکا رہا ہے مرہمِ زخمِ جگر کرنا

Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, karachi

لہُو ٹپکا رہا ہے مرہمِ زخمِ جگر کرنا
اگر مل جائے کچھ سبزہ تو کچھ سبزہ ادھر کرنا

گُھٹن کی دم گُسِل چادر کو اوڑھے کب تلک دم لُوں
کہیں دیکھو ہوا تازہ! مجھے اُس کی خبر کرنا

مجھے تو رُوحِ سیلانی ہمیشہ مضطرِب رکھے
خلاؤں میں سفر کرنا کبھی پانی میں گھر کرنا

اگر ہر سمت اندھیاروں کے موسِم رقص کرتے ہوں
چراغِ فکر کو سورج بنا لینا سحَر کرنا

زمیں کے راستوں کے بند دروازے نہ ، وا ہوں تو
مِرے ہمراہ اُڑنا اور ، سرِ افلاک در کرنا

مثالِ روشنی ہر گام میرا ساتھ دینا ہے
یہاں سے خُلد تک منزل بہ منزل ہمسفر کرنا

کبھی مایُوسیاں عاشی نہ کرنا سوچ پر طاری
ہمیشہ فکر کے ہر زاویے کو خوش نظر کرنا

Rate it:
Views: 346
21 Mar, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets