Add Poetry

کسی کو سوچنا اور پھر سوچتے رہنا

Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara

کسی کو سوچنا اور پھر سوچتے رہنا
کبھی خیالوں میں ہی کسی کو کھوجتے رہنا

باتیں کرنا درختوں سے کبھی اس کی
کبھی صحراوں میں اسے ڈھونڈتے رہنا

کبھی ہوا سے لہراتے آنچل کو تھام کے
شرارت سے یونہی اپنی طرف کھینچتے رہنا

تصور کی نگاہ جو ڈالنا کبھی اس پر
تو پہروں اس کی خوشبو سے مہکتے رہنا

میری خواہشوںمیں اک خواہش ہے یہ بھی
کہ اس کو دیکھنا اور بس دیکھتے رہنا
 

Rate it:
Views: 702
14 Nov, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets