Add Poetry

کوئی خواب کوئی خیال دے گیا ھے مجھے

Poet: حسن کیانی By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

کوئی خواب کوئی خیال دے گیا ھے مجھے
اب کی بار وہ کئی سوال دے گیا ھے مجھے

اس کے بخشے ھوئے خواب دن کو بھی آئے
یہ کرشمے اس کا وصال دے گیا ھے مجھے

دیکھ کر نرگس و لالہ کے بکھرےھوئے گیسو
میں نے شعر مانگا وہ غزل دے گیاھے مجھے

میں نےتو اپنے سخن میں اک داستان وفا کہی
وہ تڑپنے کیلیئےیاد شام زوال دےگیاھے مجھے

میں نے تو چاند ستاروں کے ملن کی تمنا کی تھی
وہ یادوں کی بہار فصل گل دےگیاھے مجھے

ھم نے رستوں میں رھزنوں سےقافلے لٹتے دیکھے
کارواں سےاک فقیر نشان منزل دےگیاھے مجھے

حسن ھوائے طرب ھماری قسمت کہاں نصیب کہاں
موسم کا کرب کہیںرنج کہیں ملال دےگیاھے مجھے

Rate it:
Views: 524
08 Dec, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets