Add Poetry

اب تو بدنام سیاست نہیں دیکھی جاتی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 اب تو بدنام سیاست نہیں دیکھی جاتی
ہم سے ایسی یہ قیامت نہیں دیکھی جاتی

ملک و ملت کو نئی نسل سنوارے لیکن
خاندانی یہ وراثت نہیں دیکھی جاتی

زندگی تجھ کو بھی دستور بدلنا ہوگا
بھائی بھائی کی حکومت نہیں دیکھی جاتی

ہر کوئی اپنے ہی گھر سے جو ہوا ہے بے گھر
تخت لاہور کی ذلت نہیں دیکھی جاتی

کوئی افلاس کی خاطر بھی تو دھرنا دے دے
بھوکے بچوں کی یہ صورت نہیں دیکھی جاتی

آو مل جل کے محبت کو یہاں عام کریں
دل کی بستی میں کدورت نہیں دیکھی جاتی

وشمہ تعلیم کی خاطر بھی کوئی شعر کہو
ورنہ اس قدر جہالے نہیں دیکھی جاتی

Rate it:
Views: 353
02 Nov, 2020
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets