Add Poetry

ارض پاکستان

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

اے ارض پاک ھر طرف تیری خوشبو مھک رھی ھے
تیرے زرخیز کھیتوں میں ھری فصل لھک رھی ھے

جس نابغہ روزگار نے خواب دیکھا تھا تیرا
اسی ھستی کی قبر سے روشنی چھلک رھی ھے

میرےقائد نے اس خواب کی تعبیر دی ھے ھمیں
جس کی خلش تیرے دشمنوں کے دل میں کٹھک رھی ھے

اس دھرتی کو کبھی تقسیم نہ ھونے دینا میرے پیارے لوگو
یہ سوھنی دھرتی اپنے شہیدوں کے لہو سے چمک رھی ھے

آج تیرے چپے چپے پہ میرے بھائیوں کا خون ارزاں ھے
یہ کیا کیا ھم نے کہ قائد کی روح دھڑک رھی ھے

آج پھر کسی عدو نے میلی آنکھ سے دیکھا ھے تجھے
کہ میرے وطن تیری توپوں کی برق کڑک رھی ھے

اے اھل وطن میرے وطن کی صبعوں کوامن سے روشن کر دو
میرے وطن کے پرندوں کی فوج چہک رھی ھے

لگتا ھے جگنؤں نے پھر سے کر دیا ھے منور تم کو
میرے دیس کے بچوں کی مسکان پھر سے جھلک رھی ھے

حسن خدا کرے کہ دنیا میں میرےوطن کا نام روشن ھو
میرے وطن تیری ثقافتوں کی رنگینی بڑھک رھی ھے

Rate it:
Views: 403
30 Jun, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets