Add Poetry

اس کی قربت سے بدن مہکتا ہے میرا

Poet: saiyaan_sham By: saiyaan_sham, rawalpindi

وہ مجھ پے اتنا اختیار رکھتا ہے
میں چاہوں نا چاہوں مجھ پے اپنا حصار رکھتا ہے

عجب دھپ چھاؤں سا مزاج ہے اس کا
کبھی صحرا کی طرح پیاسا
کبھی سمندروں کی طرح وسیع جہاں لگتا ہے

اس کی قربت سے بدن مہکتا ہے میرا
جو میری سانسوں کی خوشبو آج بھی سنبھال رکھتا ہے

پت جھڑ تو کبھی لگتا ہے بہاروں کا روپ
جو برستے ساون میں بھی کچا مکان رکھتا ہے

لگتا ہے بظاہر بے پرواہ سا وہ
مگر میری محبت کی ہر اک یاد سنبھال رکھتا ہے

میں ٹوٹ کر بکھرو ں تو رہتا ہے وہ خوش
یوں آج بھی شام وہ میرا خیال رکھتا ہے

Rate it:
Views: 615
25 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets