Add Poetry

اللہ کے ولیوں قطبوں ابدالوں کا حال کیا لکھوں

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

اللہ کے ولیوں قطبوں ابدالوں کا حال کیا لکھوں
اللہ کے ان غلاموں کا حال کیا لکھوں

پایا یہ مرتبہ نبی کی محبت میں ڈوب کے
ان کے عشق رسول کا حال کیا لکھوں

شریعت و طریقت میں نبی کی پیروی کی کامل
ان کے نفس کو تابع بنانے کا حال کیا لکھوں

اللہ کے فضل سے قرب کا مزہ پایا ہے
ان کے قرب کی لذت کا حال کیا لکھوں

اللہ نے مخلوق کو بھی ان کے تابع بنایا ہے
ان کی مخلوق سے ہمدردی کا حال کیا لکھوں

اللہ کی معرفت کے مزے خوب بیان کرتے ہیں
ان کے معرفت کے اسرار کا حال کیا لکھوں

دل کے چراغ کو اللہ کی یاد سے کیا خوب جلایا ہے
ان کے چراغ سے چراغ کو جلانے کا حال کیا لکھوں

اک زمانے تک فیض ان کا جاری رہتا ہے
ان کی جگہ دوسرے کے آنے کا حال کیا لکھوں

Rate it:
Views: 225
02 Mar, 2021
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets