بڑا ہے مان بیٹے پر
وفا بیٹی سکھاتی ہے
یہ قُدرت کا وه تحفہ ہے
جو رحمت ساتھ لاتی ہے
میری بیٹی میری دُنیا
میری دُنیا میری جنت
میں جب مایوس ہوتا ہوں
بہت بےچین رہتا ہوں
مُجھے جینا سکھاتی ہے
یہ جب بھی مُسکراتی ہے
مُجھے محسوس ہوتا ہے
خُدا بھی مُسکراتا ہے
اِسے جب پیار کرتا ہوں
گلے سے جب لگاتا ہوں
خُدا کو ہر گھڑی پھر میں
بس اپنے ساتھ پاتا ہوں
یہ مانا بیٹا نعمت ہے
مگر بیٹی بھی رحمت ہے
مُجھے دُنیا سے کہنا ہے
کہ جِس پر مہرباں رب ہو
اُسے دیتا ہے یہ تحفہ
علامت اپنی رحمت کی