تیرا حسن زمانے میں بے مثال ہے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

 تیرا حسن زمانے میں بے مثال ہے
تو ہے سوچ شاعر کی قدرت کا کمال ہے

جڑا ہے تو گزرے لمحات کے ساتھ
تجھ سے بچھڑنے کا اب تک ملال ہے

ملتے ہی تیرا عکس نگاہوں میں بس گیا
ہر وقت آنکھوں میں تیرا ہی جمال ہے

کوئی تو آے گا زندان سے چھڑانے
کیوں پڑا ہوا شہر میں قحط الرجال ہے

جانا ہے اس جہاں سے ایک نہ ایک دن
چاہے زندگانی ہو پل بھر یا سو سال ہے

نہیں ہے کوئی دوست برے دنوں کا جمیل
گر گئے کھیل میں تو سنبھلنا محال ہے

Rate it:
Views: 546
22 Nov, 2013