تیری باتوں کا جو فسانہ ہوا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاتیری باتوں کا جو فسانہ ہوا
تیری تضحیک کا نشانہ ہوا
میری آنکھوں میں ہے وہ جلوہ فگن
میرے غم سے جو آشنا نہ ہوا
دھندلی دھندلی ہے پیار کی صورت
تم سے کیسا یہ عاشقانہ ہوا
بجلی دل پہ گری مگر دیکھو
تم سے اظہار مدعا نہ ہوا
بزم الفت میں ، بزم یاراں میں
کوئی تیرا ، کوئی مرا نہ ہوا
تیری یادوں کا آج بھی مجھ سے
اک پرندہ بھی تو رہا نہ ہوا
وشمہ آنسو سنبھال کر رکھنا
ان سا کوئی نہیں خذانہ ہوا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad