تیرے عشق میں روتے روتے شام کر دوں

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

تیرے عشق میں روتے روتے شام کر دوں
تیری یاد میں یونہی زندگی تمام کر دوں

میری راتوں میں اندھیرا ہو نہیں سکتا
راتوں میں تیری یاد سے اجالا کر دوں

تیرے محبوب کی سنت ہو میرے ہر انگ میں
زندگی کو طریقت میں ان کے فنا کر دوں

ہوں بڑا چھوٹا سا دعوے ہیں بڑے بڑے
ان دعوں کو تیری توفیق سے وفا کر دوں

اقرار کرتا ہوں تیری وحدانیت کا اللہ
ڈوب کر تجھ میں باقی سب کا انکار کر دوں

Rate it:
Views: 483
02 Mar, 2021