(قطعات)
کیا خوشی قا بل دید کر دی
پوری ہر دل کی امید کر دی
ساری قوم کی ٹیم نے جیت کر
عید سے پہلے ہی عید کر دی
--------------------------
ہم ہیں کیا انہیں یہ خوب دکھلا دیا
جیت کر انہیں خوب مزا چکھا دیا
توپ بندوق کی کیا بات کرتے ہیں وہ
ہم نے تو انہیں ڈنڈ ے سے ہا را دیا
-----------------------
اک نئی تار یخ رقم کر دی
ان حریفوں کی آنکھیں نم کردیں
تھا زعم جنہیں اپنی کرکٹ پہ
گر دنیں ہم نے ان کی خم کر دیں
---------------------
ہو مبارک مقام ۔ ظفر مل گیا
محنتوں کو درخشاں قمر مل گیا
ہر طرف ہم منائیں خوشی جیت کی
سب دعا ؤں کا اپنی ثمر مل گیا