Add Poetry

دشمن ہو کوئی دوست ہو پرکھا نہیں کرتے

Poet: syed Aqeel shah By: Syed Aqeelshah, sargodha

دشمن ہو کوئی دوست ہو پرکھا نہیں کرتے
ہم خاک نشیں ظرف کا سودا نہیں کرتے

اک لفظ جو کہہ دیں تو وہی لفظ ہے آخر
کٹ جائے زباں بات کو بدلا نہیں کرتے

کوئی آ کے ہمیں ضرب لگا دے تو الگ بات
ہم خود کوئی لشکر کبھی پسپا نہیں کرتے

اک ضبطِ مسافت ہے زمانے کی کڑی دھوپ
گھر سے بنا چادر لئے نکلا نہیں کرتے

جس شہر میں جانا نہ ہو لوگوں سے سر ِراہ
اس شہر کا رستہ کبھی پوچھا نہیں کرتے

بن جائیں تو پھر ان کی پرستش کی مصیبت
پتھر کبھی اس طرح تراشا نہیں کرتے

عقیل کوئی بات ہے خاموش سی لب پر
کچجھ لفظ تو ایسے ہیں جو لکھا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 1379
25 Jan, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets