دلوں کو جیت لیتی ہے

Poet: ہاجرہ نظام By: Hajra , Karachi

زور بازو سے جیتی جا سکتی ہے جنگ مگر
زباں شیریں ہو تو دلوں کو جیت لیتی ہے

اخلاق و کردار سے بنتی ہے پہچان یہاں
اخلاص سے بھری سیرت دلوں کو جیت لیتی ہے

تعلیم سکھاتی ہے جینے کے لاکھوں گر مگر
ماں کی اچھی تربیت دلوں کو جیت لیتی ہے

چرا کر آنکھ سے آنسو بخشے جو ہنسی لب کو
ہاں وہی انسانیت دلوں کو جیت لیتی ہے

Rate it:
Views: 30
09 Feb, 2026
More General Poetry