دِل کو بہت دکھایا تم نے
ہم کو بہت رولایا تم نے
سیدھے سادے بندے کو
کیوں وحشی بنایا تم نے
مہر و الفت کے بدلے میں
کیونکر ستم ڈھایا تم نے
ہم سے مہرباں کو بھی
بالآخر ظالم بنایا تم نے
میری ہنستی آنکھوں میں
سیلِ اشک بسایا تم نے
دِل کو بہت دکھایا تم نے
ہم کو بہت رولایا تم نے