رخ جو پھیرا آپ نے
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara رخ جو پھیرا آپ نے ہم شہر بدر ہو گئے
اذیت کے تھے چار دن سو بسر ہو گئے
رو لئے ہم جتنا ہم کو رونا تھا
آنسو بھی ہمارے اب تو پتھر ہو گئے
مدھم پڑ گئی ہے چراغوں کی لو
یہ پروانے کیوں شمع کے سر ہو گئے
کون تڑپے اب لیلی کی چشم تر کے لئے
مجنوں تو حالات کی نذر ہو گئے
پھر سے ہو آباد ویرانہ دل کیسے
نوحہ کناں میری تنہائی پہ شجر ہو گئے
ابھی تو ابتدائے عشق تھی واجد
اور ابھی سے غم تیرا مقدر ہو گئے
More General Poetry






