Add Poetry

"سراب"

Poet: ام بلال ریاض By: ام بلال, ریاض

پانی سمجھ کر جسکے پیچھے بھاگتا رھا وہ دور تک
تھک کر پھر گر گیا ھاتھ نہ آیا وہ سراب
اپنے مقدر کو بدلنے کی کوشش کرتے کرتے
قبر کے اندھیروں میں اتر گئے کئی گلاب
بڑھاپا والدین کا اگرچہ گزرا اولڈ ھاوس میں
مرنے کے بعد اس نے انکے مقبرے پر بنایا محراب
قاتل وہ اجرتی تھا لوگوں کو مار مار کر
ھسپتال بنا کر مگر کمایا اس نے بہت ثواب
پوچھا میں نے کسی سے منزل کی تیری حد کہاں
نہیں تھا میرے سوال کا اسکے پاس کوئ جواب
نیند کی کمی کا اسکو شکوہ تو ضرور تھا
جاگتے میں ھی دیکھا مگر اسنے ھمیشہ خواب
جی بھر کے گناہ کر کے خود کو دیتے ھیں تسلیاں
اللہ غفور الرحیم ھے وہ کر دیگا ھم کو معاف

Rate it:
Views: 651
22 Sep, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets