Add Poetry

صرف تمہارے لئے

Poet: UA By: UA, Lahore

 تم یہ کہتے رہتے ہو
کہ ان سارے لوگوں کو
تمہارا اور میرا ساتھ
اچھا نہیں لگتا ہے
تو کیا تم ایسا چاہتے ہو
کہ میں۔۔۔
ان سارے لوگوں کی خاطر
جنہیں تمہارا میرا ساتھ
اچھا نہیں لگتا ہے
تمہارا ساتھ چھوڑ دوں۔۔؟
تو پھر سنو
کہ میں۔۔۔
صرف تمہارے کہنے پر
صرف تمہارے چاہنے پر
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے
تمہارا ساتھ چھوڑ رہی ہوں
لیکن صرف تمہارا ہی نہیں
ان لوگوں کا ساتھ بھی
جن کا ساتھ نبھا رہی تھی
میں اب تک تمہارے ساتھ
"صرف تمہارے لئے"
 

Rate it:
Views: 575
22 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets