کراچی کا کچرا اُچھل رہا ہے
گلی گلی نالہ اُبل رہا ہے
کچھ توجہ ادھر بھی
کچھ نا اہل ادھر بھی
چیف صاحب
محکمہ پولیس میں ظلم جاری
ٹریفک کی بے ربط روانی
کس کی زمہ داری
کچھ توجہ ادھر بھی
کچھ نااہل ادھر بھی
نادرا عوام کو تنگ کررہی ہے
عوام سے KE جنگ کر رہی ہے
عدلیہ خاص فیصلوں میں دنگ کررہی ہے
عام مقدموں میں وہ بھی تنگ کر رہی ہے
کتنا انتظار اور خرچہ ہوتا ہے
اور ہاتھ میں اسٹے کا پرچہ ہوتا ہے
کیا کیا سنو گے
کیا کیا سناؤں
ایک کی نااہلی سے بڑا نقصان ہوا ہے
کاروباری طبقہ پریشان ہوا ہے
کاروبار ہے کہ مندا ہوۓ جارہا ہے
کالا دھندا ہے کہ ہوۓ جارہا ہے
کچھ توجہ ادھر بھی
کچھ نااہل ادھر بھی
تم کسی پر "نثار " تو ہو سکتے ہو مگر باعثِ "افتخار" نہیں ہو سکتے