عشق کے اظہار کا طریقہ ہے اپنا اپنا

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

عشق کے اظہار کا طریقہ ہے اپنا اپنا
اظہار محبت میں تو شریعت کو لبادہ بنانا

بھٹک جاتے ہیں لوگ اکثر منزل کی تلاش میں
پہنچنا ہو جو منزل پر تو رستے سے دل نہ لگانا

تواضع و عاجزی کچل سکتی ہے تیرے دشمن کو
اس زادراہ کو سفر میں ساتھ لے کر جانا

رستے میں ہو گا سامنا تکلیفوں پریشانیوں کا
ضروری ہے کسی رہبر کی رہنمائی میں جانا

یقین رکھو کہ ملے گی منزل اک دن
سچوں کا جو ہو ساتھ تو پھر کیا گھبرانا

Rate it:
Views: 503
02 Mar, 2021