Add Poetry

عہد طلسم

Poet: ملکہ افروز روہیلہ By: Malka Afroze Rohila, Karachi

عجب وحشتیں ناچتی ہیں ، اب اس دہر میں
مہیب کانٹے اگتے ہیں
چلچلاتی دھوپ میں گلاب کھلے ہیں
یہاں ایمان اقدار عقائد کا
بازار لگتا ہے
کہیں جسے پاک استاں
انصاف کا قبرستان لگتا ہے
قطرہ قطرہ پگھلتی ہوئی شمع سے
کب تاریکیاں چھٹی ہیں
مسجد ، مندر گردوارہ
کون بچا ہے بر بریت کے قہر سے
کذب کی ارزانی میں نایاب سچ کی قیمت
سروں کی فصل کٹتی ہے
بدر ہو یا کرب و بلا
عجیب عہد طلسم ہے
جہاں جیتے ہیں نہ مرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 437
14 Feb, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets