غلطی

Poet: ذوالفقار حیدر پرواز By: Zulfiqar Haider Parwaaz, Karachi

 غلطی میرے یار مت کرنا
اوروں پر اعتبار مت کرنا

میرا دل تو سدا کا چھلنی ہے
زخموں کا تم شمار مت کرنا

بے وفادل نےکہدیاجسکو
اس کا اب انتظارمت کرنا

دیکھ شرمندہ ہوگا محفل میں
غیروں پر انحصار مت کرنا

جیب و داماں کو قیس کی صورت
عشق میں تار تار مت کر نا

سہ سکو نہ جدائی تم حیدر
اتنا زیادہ بھی پیار مت کرنا

Rate it:
Views: 820
12 Jun, 2016