غمگین ہے کتنا
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara غمگین ہے کتنا میری طرح یہاں کا موسم
مجھے لگتا ہے بھلا میری جاں خزاں کا موسم
مت پوچھو تم دل کی ویرانی کا سبب
جاڑے کے دن ہیں اور باراں کا موسم
دیکھ رہا ہے چاند بھی اداس نظروں سے
آج ندی کے پار اس مکاں کا موسم
اتنا کرب نہ ہوتا پھر تمھارے چہرے پر
اگر دیکھ لیتے تم اجڑے گلستاں کا موسم
تم دنیا کی بہاروں میں گم ہو جاو واجد
میرے پاس ہیں محبوب کی یادیں اور یہاں کا موسم
More General Poetry






