قید تنہائی

Poet: Suhail Ahmad By: Suhail Ahmad, Rawalpindi

ان اندھیروں سے نِکَل کر دیکھو
اپنے حالات بدل کر دیکھو

بگڑی تقدیر سنور جاتے گی
حق ڈگر پر کبھی چل کر دیکھو

روح تک کانپ اُٹھے گی جاناں
ہجر کی آگ میں جل کر دیکھو

سارے احباب بھلا دیں گے تمہیں
موم کی طرح پِگَل کر دیکھو

قید تنہائی میں کچھ دیر سہیل
بھولی یادوں سے بہل کر دیکھو
 

Rate it:
Views: 601
03 Dec, 2011