’’ماں اوربچپن‘‘

Poet: Ibrahim Shobi By: Ibrahim Shobi, Karachi

مجھے گودی میں لے
اک بار پھر سے ماں
مری بچپن کی یادوں کو
دوبارہ سے نیا یک بار کردے ماں
مجھے ہے یادجب بھی میں
کبھی بے چین ہوتا تھا
مجھے آغوش میں لے کر
تو سینے سے لگاتی تھی
مجھے لوری سُناتی تھی
مجھے ہردرد سے،دُکھ سے بچاتی تھی
مجھے محسوس ہوتا تھا
کہ میں جنت میں سوتا ہوں
میں جب بیمار ہوتا تھا
تری شفقت کے سائے میں
شفایابی ملی مجھکو
تری آغوش کی حِدّت
ترے آنچل کی وہ ٹھنڈک
میں اب بھی چاہتا ہوں ماں
مرے بچپن کی سب یادوں کو
پھر سے تازگی دے دے
مجھے پھر گود میں لے لے
مجھے گودی میں لے
اک بار پھرسے ماں
 

Rate it:
Views: 1112
03 Feb, 2015