میرا کہا مان تو لیتی تم
Poet: Zeeshan jhon By: Zeeshan jhon, Sanghar جانے سے پہلے مجھے جان تو لیتی تم
کون اچھا ہے تیرے لیے پہچان تو لیتی تم
گر تی نا گہری شام میں تم
میرا کہا مان تو لیتی تم
ہو بڑی مصیبت میں تم
یاد کیا ہر کسی کو تم نے میرا نام تو لیتی تم
کام نا آیا کسی کا ہاتھ اکیلے ره گئے تم
کوشش کر کر میرا ہاتھ تھام تو لیتی تم
غصے میں توڑے جا رہے ہو گھر کا سامان تم
میں تھا قریب کچھ کام تو لیتی تم
ائے اور چلے گئے کہاں سے آئے تھے تم
جی لیتا کچھ دن اور گزار اک شام تو لیتی تم
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







