میری ایک گزارش ہے قانون بنانے والوں سے
بہت سے ایسے واقعات پہلی بار ہی ہوتے ہیں
بہت سے ایسے حادثات پہلی باری ہی ہوتے ہیں
ان میں صحیح غلط کو
کیسے ثابت کریں حوالوں سے
میری ایک گزارش ہے قانون بنانے والوں سے
کھیل زندگی کے جیتے گئے نہ کبھی چالاکی سے
نہ ہی زیادہ کم دلیوں سے نہ بی باکی سے
یہ بازی پچیدہ ہے
شاید شطرنج کی چالوں سے
میری ایک گزارش ہے قانون بنانے والوں سے
یوں تو چھاپو اور مضمون لکھو
ہلا کر کے پھر اخباروں سے قانون لکھو
حل تو آخر نکلیں گے
بنیادی علم کے سوالوں سے
ویسے سوچیں تو سب کاغذ کے فرمان ہی ہیں
قوت ہے محدود منصف بھی انسان ہی ہے
خون ٹپکتا دیکھا ہے انصاف کے بت کہ رالوں سے
پلک جھپکتے دنیا بدلے ایسا نہ ہوا نہ ہوگا ابھی
ذمہ دار برابر ہے صدر بھی اور دروغہ بھی