میرے اللہ تجھ سے دوستی کرنا چاہتا ہوں
Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydneyمیرے اللہ تجھ سے دوستی کرنا چاہتا ہوں
قابل تو نہیں پر یہ دل پیش کرنا چاہتا ہوں
تیری ذات میں ڈوب کر امر ہونا چاہتا ہوں
اپنے گناہوں سے مغفرت حاصل کرنا چاہتا ہوں
تیرا بندہ ہوں تیری بندگی کرنا چاہتا ہوں
بہتا ہو لہو کہ تیرے رستے میں نکلنا چاہتا ہوں
تیرا سامنا اس حال میں کرنا چاہتا ہوں
پکاروں نہ کسی اور کو اس حال میں مرنا چاہتا ہوں
ایک ہی ہے چاہت جو بیان کرنا چاہتا ہوں
جنت کا نہیں آپ کا دیدار کرنا چاہتا ہوں
کروں گا یاد دل سے میں دعا کرنا چاہتا ہوں
حق تو نہیں رکھتا مگر احسان کا معاملہ چاہتا ہوں
More General Poetry






