نیلگوں آسمان کی وسعتوں میں تم ہو
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabadنیلگوں آسمان کی وسعتوں میں تم ہو
کبھی درودیواردل میں مقید تم ہو
میرا جہان نہیں جہان گردوپیش
موند لوں جب آنکھیں سامنے تم ہو
کیسے ہو سکتا ہے بے آسرا وە کبھی
جس کا آ سرا ھی صرف تم ہو
تیرے ہونے کی آ ھٹ نہیں ہوتی محسوس
جب آنکھ وضو کرے میرے پاس تم ہو
حرم جاۓ وە جسے تو بلاۓ وہاں
کہیں دل ھی حرم ہے جس میں تم ہو
More General Poetry






