Add Poetry

وصل کا امکان باقی ہے

Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachi

کبھی منظر نہیں دیکھا
مرے اندر نہیں دیکھا

لو اب کھل کر بتا ڈالا
تمہیں سب کچھ سنا ڈالا
تمہارے لوٹ جا نے کا
بہت سامان باقی ہے
ابھی امکان باقی ہے

کی زمین میں اسی
کا جواب

اب سن لو ذرا میری بھی
تم نے تو سُنا ڈالا

مُجھے تو تم نے جیتے جی
دیوار میں چُنا ڈالا

تمہاری اس مسکان پر تو
جان ہم چھڑکتے ہیں
رگیں تو پھڑکتی ہیں
خود ہم بھی تو پھڑکتے ہیں

جو حال ہمارا ہوتا ہے
دھمال ہمارا ہوتا ہے
کئ اس میں لُڑکتے ہیں
سب کے دل دھڑکتے ہیں

جو بھی تم جیسے بھی ہو
اب تم بس ہمارے ہو
غم کے جس کنارے ہو
ہمارے تم سہارے ہو
امکان لوٹ جانے کا
دل کے ٹوٹ جانے کا
تمہارے روٹھ جانے کا
ساتھ چھوٹ جانے کا
ممکن نہیں بس میں نہیں
یہ میری دسترس میں نہیں

نہیں امکاں لوٹ جانے کا
وقت ہے یہ لوٹ آنے کا

کشتیاں اب جلا دی ہیں
عشق کا امتحان باقی ہے

وصل کا امکان باقی ہے
میرا نام نعمان باقی ہے

Rate it:
Views: 258
14 Jun, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets